31 دسمبر، 2023، 3:34 PM

شہید سلیمانی کا سب سے اہم کارنامہ خطے میں مزاحمتی محاذ کا احیاء ہے، رہبر معظم انقلاب

شہید سلیمانی کا سب سے اہم کارنامہ خطے میں مزاحمتی محاذ کا احیاء ہے، رہبر معظم انقلاب

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر شہید جنرل سلیمانی کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران شہید کے نام اور خصوصیات کے چرچے کو ان کے اخلاص کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ خطے میں مزاحمتی محاذ کا احیاء شہید سلیمانی کا عظیم کارنامہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر شہید جنرل سلیمانی کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران شہید کے نام اور خصوصیات کے چرچے کو ان کے اخلاص کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ خطے میں مزاحمتی محاذ کا احیاء شہید سلیمانی کا عظیم کارنامہ ہے۔

انہوں نے غزہ میں تقریباً تین ماہ سے جاری مزاحمت کو محور مقاومت کی میدان میں موجودگی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے فرمایا: شہید سلیمانی نے مزاحمتی محاذ کے احیاء کے لیے بہت زیادہ کوششیں کیں اور اس کام کو انہوں نے اسی جذبہ اخلاص، حکمت اور اخلاق کے ذریعے سر انجام دیا۔

حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاانی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مزید فرمایا: مزاحمتی محاذ کو مضبوط کرنے کا سلسلہ بدستور جاری رہنا چاہیے۔

اس ملاقات میں شہید کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے نوجوان نسل میں شہید سلیمانی کا جذبہ، کردار اور خصائل کو منتقل کرنے کے لئے انجام دی گئی ثقافتی اور ہنری سرگرمیوں کے بارے میں ایک مختصر رپورٹ پیش کی۔ 

ملاقات میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے سربراہ بھی موجود تھے۔

News ID 1920942

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha