مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے کہا کہ حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد کا کوئی لمحہ ایسا نہیں گزرا جس میں دل میں احساس تڑپ، حسرت اور غم نہ ہو۔ یہ غم ہمیشہ کے لیے ہمارے دلوں میں تازہ رہے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے اپنے پیغام میں شہید قاسم سلیمانی کی پانچویں برسی کے موقع پر لکھا ہے
"اے وہ غم جو دل و جان پر نقش ہو گیا ہے!"
"اے وہ درد جس کی کوئی دوا یا حل نہیں!
"تمہارے بعد کے دن حسرت، تڑپ اور غم کے بغیر نہیں گزرے!"
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ یہ داغ کبھی بھی پرانا نہیں ہوسکتا۔ خدا کرے کہ ہم بھی آپ کے قافلے سے جاملیں۔
آپ کا تبصرہ