مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی پانچویں برسی کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہید سلیمانی نے ایک ناقابل شکست مزاحمتی تحریک کی بنیاد رکھی، مزاحمتی محور کسی ایک شخص پر انحصار نہیں کرتا اور یہ نہ کسی کمانڈر کی شہادت سے ختم ہونے والا ہے۔
عراقچی نے مزید کہا کہ ظلم کے خلاف قیام اور شہادت پسندی، مزاحمتی محور کے اہم عناصر میں سے ہیں جو عالم استکبار کے خلاف جد و جہد میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
جنرل سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کو ان کے ساتھیوں کے ہمراہ 3 جنوری 2020 کو بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب امریکی ڈرون حملے میں شہید کر دیا گیا تھا۔
آپ کا تبصرہ