15 اکتوبر، 2023، 7:36 PM

لبنانی سرحد پر صہیونی حکومت اور حزب اللہ کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ

لبنانی سرحد پر صہیونی حکومت اور حزب اللہ کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ

حزب اللہ لبنان نے الجلیل کے مغرب میں صہیونی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی چینل 12 نے کہا ہے کہ لبنانی سرحد پر صہیونی فورسز اور مقاومت کے درمیان شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔ کریات شمونہ اور المنارہ میں شہریوں کو حکم دیا گیا ہے کہ محفوظ ٹھکانوں میں پناہ لیں۔

الجزیرہ نے کہا ہے کہ صہیونی طیاروں نے جنوبی لبنان کی سرحدوں پر پروازیں کی ہیں جبکہ المیادین کے رپورٹر کے مطابق لبنان کی سرزمین سے ہونے والے حملوں کے نتیجے میں الجلیل میں 8 صہیونی زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔

مقامی ذرائع نے خبر دی ہے کہ رامیم اور کریات شمونہ کے قصبوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ المطلہ اور مسکاف عام میں لبنان کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

صہیونی ریڈیو کے اسرائیلی فوج نے بھاری توپ خانے سے لبنانی علاقوں میں تنصیبات کو ہدف بنایا ہے۔

News ID 1919414

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha