14 اکتوبر، 2023، 3:36 PM

آئی ایس او کے زیراہتمام قرآن و اہلبیت کانفرنس؛

مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنا قرآن اور اہل بیت کی تعلیمات سے روگردانی کے مترادف ہے

مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنا قرآن اور اہل بیت کی تعلیمات سے روگردانی کے مترادف ہے

کانفرنس سے خطاب میں مقریرین نے کہا کہ امام خمینیؒ نے ملت میں وحدت اور بیداری کا شعور پیدا کیا۔امریکہ اور اسرائیل کی سازشوں کا ناکام بنانا ہے تو امت کو متحد ہونا ہوگا۔امریکہ اور اسرائیل کی سازشوں کا ناکام بنانا ہے تو امت کو متحد ہونا ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی کنونشن کے دوسرے روز کی سہ پہر قرآن و اہلبیت کانفرنس کا انعقاد ہوا۔کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما آغا رعلی رضوی،علامہ حسنین گردیزی،آیت اللہ غلام عباس رئیسی علامہ شبیر بخاری اور مرکزی صدر حسن عارف نے خطاب کیا۔اس موقع پر معروف منقبت خواں علی صفدر رضوی نے بھی ترانہ شہادت پیش کیا۔مقررین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم ہماری ریڈ لائن ہے۔

مغربی ممالک کو توہین قرآن کے مرتکب افراد کو عبرت ناک سزا دینا ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس او پاکستان کا قافلہ عزم و جرات کے ساتھ بیداری اور انقلاب اسلامی کی طرف رواں دواں ہے۔امام خمینی نے ملت میں وحدت اور بیداری کا شعور پیدا کیا۔امریکہ اور اسرائیل کی سازشوں کا ناکام بنانا ہے تو امت کو متحد ہونا ہوگا۔امت مسلمہ کے مسائل کا حل قرآن و اہلبیت کی تعلیمات میں مضمر ہے۔اگر امت مسلمہ قرآن کریم پہ عمل پیرا ہوکر متحد ہوجائے تو اسرائیل نیست و نابودہوجائے گا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ آج ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ فلسطین کے معاملے میں صدائے احتجاج بلند کرے جس طرح حلال اور حرام کو بدلنا جائز نہیں، اسی طرح مسئلہ فلسطین کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے، کیونکہ اس کو فراموش کرنا قرآن اور اہل بیت کی تعلیمات کے خلاف ہے۔ صہیونی عالم اسلام کو اپنے کنٹرول میں لینے کے لئے فلسطین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ ان حالات میں ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے کوشش کرے۔آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر حسن عارف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمات قرآن اور سیرت اہلبیت کی پیروی آئی ایس او کا نصب العین ہے آئی ایس او کا ہر کارکن محافظ قرآن اور پیروئے اہلبیت ہے۔

News ID 1919384

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha