14 اکتوبر، 2023، 3:28 PM

غزہ کی نسل کشی کے لیے اپنی آواز بلند کریں، پاکستانی معروف اداکارہ

غزہ کی نسل کشی کے لیے اپنی آواز بلند کریں، پاکستانی معروف اداکارہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین بھی فلسطین کی حمایت میں میدان میں آگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ماورا حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ‘معصوم بچے مررہے ہیں جبکہ عالمی رہنما سو رہے ہیں’۔

اداکارہ نے کہا کہ ‘یہ انسانی جانوں کے بارے میں ہے، فلسطین میں تمام مذاہب کے لوگوں کو تشدد سے مارا جا رہا ہے’۔

انہوں نے خاموش دُنیا سے سوال کیا کہ دنیا اس پر اتنی خاموش یا غیر جانبدار کیوں ہے؟

ماورا حسین نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی نسل کشی کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔

یاد رہے اس سے پہلے یمنیٰ زیدی، اُشنا شاہ، صبا قمر، ہانیہ عامر، عثمان خالد بٹ سمیت دیگر پاکستانی شوبز ستاروں نے فلسطینی عوام کے حق میں اپنی اواز اُٹھائی۔

News ID 1919383

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha