16 ستمبر، 2024، 8:57 AM

غرب اردن، نابلس میں شہداء الاقصی بریگیڈ کا صہیونی فوج پر حملہ

غرب اردن، نابلس میں شہداء الاقصی بریگیڈ کا صہیونی فوج پر حملہ

شہداء الاقصی بریگیڈ نے نابلس میں صہیونی فوج کی بکتربند گاڑی پر حملہ کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ غرب اردن میں فلسطینی مقاومتی تنظیموں کی جانب سے صہیونی فوج پر حملے بڑھ گئے ہیں۔ گذشتہ کئی ہفتوں کے دوران غرب اردن کے شہروں اور قصبوں میں صہیونی فوج کی گاڑیوں اور تنصیبات کو متعدد مرتبہ نشانہ بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین واقعے میں شہداء الاقصی بریگیڈ نے نابلس میں صہیونی فوج پر حملے کا دعوی کیا ہے۔ تنظیم کے جوانوں نے بم نصب کرکے صہیونی فوج کی بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا۔ گاڑی میں بم دھماکہ ہوا۔

تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حملے کے نتیجے میں کئی صہیونی فوجی زخمی ہوگئے۔

صہیونی فوج نے واقعے کے بارے میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

News ID 1926675

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha