20 اپریل، 2025، 8:57 AM

غزہ، القسام کے حملے میں ایک صیہونی فوجی ہلاک، پانچ شدید زخمی

غزہ، القسام کے حملے میں ایک صیہونی فوجی ہلاک، پانچ شدید زخمی

حماس کے عسکری ونگ نے شمالی غزہ میں صہیونی فورسز پر حملہ کرکے ایک کو ہلاک اور پانچ کو شدید زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی تازہ کارروائی کے نتیجے میں اسرائیلی افواج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

اسرائیلی فوجی ریڈیو نے تصدیق کی ہے کہ شمالی غزہ میں واقع بیت حانون کے علاقے میں القسام بریگیڈ کے حملے کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور پانچ دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق مزاحمتی فورسز نے اس کارروائی میں مارٹر گولہ اور ایک نصب شدہ بم کا استعمال کیا۔

حملے کے بارے میں الجزیرہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور زیر زمین ایک سرنگ سے نمودار ہوئے تھے۔ یہ وہی سرنگ ہے جسے اسرائیلی فوج نے ماضی میں بیت حانون کے حفاظتی زون میں دریافت کرکے جانچ پڑتال کی تھی۔

News ID 1932023

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha