مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجھوتھا نے کہا کہ جس وکیل کے بارے میں لگتا ہے کہ وہ فرد جرم روکے گا اسے اڈیالہ کے باہر روک لیا جاتا ہے، عمران خان نے کہا ہے کہ میرا قصور ایبسلولٹی ناٹ کہنا ہے مجھے بہت پہلے سیکریٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کا کہا گیا لیکن میں حقیقی آزادی کے لیے ڈٹ گیا۔
نعیم پنجھوتھا نے عمران خان سے کی گئی بات چیت بیان کی، عمران خان نے انہیں بتایا ہے کہ چھوٹے چور کو کوئی سزا نہیں ہوتی بڑے چوروں کو کلین چٹ دے دی جاتی ہے سازش کرنے والوں پر کوئی کیس نہیں ہے جس نے سازش کو ایکسپوز کیا سے سزا دی جارہی ہے عون چوہدری گواہ ہے یعنی جو ہمیں الیکشن سے باہر رکھنا چاہتے ہیں انہی کو ہمارے خلاف گواہ بنایا گیا ہے ایسی گواہی کی کیا اہمیت ہوگی؟
آپ کا تبصرہ