15 جون، 2024، 8:30 PM

غزہ اور غرب اردن میں صہیونی فوجیوں پر مجاہدین کے حملے

غزہ اور غرب اردن میں صہیونی فوجیوں پر مجاہدین کے حملے

فلسطینی مجاہدین نے غزہ اور غرب اردن کے مختلف مقامات پر صہیونی فوجیوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ پر جارحیت کے جواب میں فلسطینی مقاومتی تنظیمیں بھرپور کاروائیاں کررہی ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق القسام بریگیڈ نے صہیونی فوجی مرکز کیسوفیم پر میزائل حملہ کیا ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق القسام کے میزائل حملے کے بعد فوجی مرکز میں آگ لگی ہے اور فضاء میں دہوئیں کے سیاہ بادل نمودار ہوئے ہیں۔

اس سے پہلے القسام نے خبر دی تھی کہ مجاہدین نے غزہ کے قصبے الزیتون میں زیرزمین ٹنل کے داخلی دروازے پر بارودی سرنگ نصب کرکے صہیونی فوجیوں کو اپنے جال میں پھنسایا۔ بارودی سرنگ پھٹنے کی وجہ سے کئی صہیونی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب غرب اردن سے موصول ہونے والی خبر کے مطابق صہیونی فوجیوں نے جنین پر حملہ کیا۔ تحریک جہاد اسلامی کی ذیلی شاخ القدس بریگیڈ کے مجاہدین نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے مارٹر گولوں سے حملہ آور صہیونیوں نشانہ بنایا۔ مجاہدین کے حملے کے بعد صہیونی فوجی فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

News ID 1924702

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha