5 مئی، 2009، 10:31 AM

پاکستان

پاکستان کے صوبہ سرحد کے ضلع بونیر میں طالبان بزدل شر پسندوں نے 2000 بے گناہ افراد کو اپنی ڈھال بنا رکھا ہے

پاکستان کے صوبہ سرحد کے ضلع بونیر میں طالبان بزدل شر پسندوں نے 2000 بے گناہ افراد کو اپنی ڈھال بنا رکھا ہے

پاکستان کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبہ سرحد کے ضلع بونیر کے علاقے پیر بابا میں طالبان شر پسند دو ہزار معصوم لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاسکتانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے کہا ہے کہ صوبہ سرحد کے ضلع بونیر کے علاقے پیر بابا میں طالبان شر پسند دو ہزار معصوم لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

پیر کو فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ بونیر اور سوات میں ایک فوجی افسر سمیت پانچ اہلکار ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ بیان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں وہ دو اہلکار بھی شامل ہیں جنہیں کے سوات کے طالبان شر پسندوں نے اتوار کو اپنی تحویل میں گلے کاٹ کر قتل کیا ہے۔

بیان میں بونیر اور سوات میں مختلف مقامات پر شدت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کی جھڑپوں میں طالبان شر پسندوں  کے اہم کمانڈر سمیت دس طالبان مارے گئے ہیں۔

بونیر میں جاری فوجی کارروائی کی تازہ ترین معلومات میں فوجی ترجمان نے بتایا ہے کہ ضلع بونیر کے صدر مقام ڈگر اور اس کے آس پاس میں فوجی کارروائی جاری ہے۔ بیان کے مطابق پیر کو کلپانی میں ایک جھڑپ میں شدت پسندوں کے اہم کمانڈر افسر حمید سمیت سات شدت پسند مارے گئے، جبکہ اس میں ایک سپاہی ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

 

News ID 872754

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha