مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی پارلیمنٹ ڈوما کے انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور ابتدائی نتائج کے مطابق صدر ولادیمیر پوٹن کی حامی جماعت روس متحد کو واضح برتری حاصل ہے۔
روسی مرکزی انتخابی کمیٹی کے مطابق اب تک 90 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے، جس میں روس متحد نے 57 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں۔
ابتدائی نتائج کے مطابق روس کی کمیونسٹ پارٹی 13.84 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے 8.90 فیصد، نیو پیپل پارٹی نے 7.94 فیصد اور جسٹس رشیا پارٹی نے 4.95 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔
ڈوما کے نویں دور کے انتخابات کے لیے پولنگ مراکز تین روز تک ووٹنگ کے بعد اتوار کی شام بند ہوئے۔ انتخابات میں ٹرن آؤٹ 56 فیصد سے تجاوز کر گیا، جو 2021 کے انتخابات کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
دوسری جانب قازقستان کے صدر نے صدر پوٹن کو انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد بھی پیش کی ہے۔
آپ کا تبصرہ