مہرخبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن کی جماعت نے پارلیمانی انتخابات میں واضح برتری حاصل کر لی ہے۔آدھے سے زیادہ ووٹوں کی گنتی کے بعد پوتن کی جماعت متحد روس نے 60 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ تاہم کمیونسٹ پارٹی اور دوسری جماعتیں بھی کئی نشستوں پر جیت رہی ہیں۔ متحدہ روس کی کامیابی کا مطلب ہے کہ ولادیمیر پوتن صدر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد بھی سیاست میں کردار ادا کر سکیں گے اور ممکن ہے کہ وہ وزیر اعظم بن جائیں۔یا پھر روسی پارلیمان (ڈوما ) کے سربراہ بن جائیں ۔
آپ کا تبصرہ