مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی اخبار اسرائیل ہیوم نے دعوی کیا ہے کہ سعودی حکام نے واشنگٹن کو پیغام دیا ہے کہ وہ ابراہم معاہدوں میں شمولیت کے معاملے پر دوبارہ غور کرنے کے لیے تیار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب نے اس سلسلے میں دو شرائط پیش کی ہیں۔ پہلی شرط یہ ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اقتدار سے الگ ہوں، جبکہ دوسری شرط ان کے انتہا پسند وزیر خزانہ بیزلیل اسموٹریچ کی مقبوضہ مغربی کنارے میں پالیسیوں اور اقدامات کا خاتمہ ہے۔
اسرائیل ہیوم نے دعوی کیا ہے کہ یہ شرائط سعودی حکام کی جانب سے واشنگٹن کو بھیجے گئے ان پیغامات کا حصہ ہیں، جن میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے مستقبل کے امکانات پر بات کی گئی ہے۔
رپورٹ میں پیش کیے گئے اس دعوے کی سعودی حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔
آپ کا تبصرہ