مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ریاض میں منعقد ہونے والے اسلامی اور عرب تعاون تنظیم کے سربراہان کے غیر معمولی اجلاس میں مختلف ممالک کے سربراہان نے خطاب کیں اور صیہونیوں کے جرائم اور جارحیت کی مذمت کی۔
ریاض میں اسلامی اور عرب تعاون تنظیم کے اجلاس کے آغاز میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے تاکید کی کہ ہم UNRWA کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کو بھی فلسطین کی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب لبنان کی سرزمین پر اسرائیل کے حملے کے خلاف ہے اور اس جارحیت کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
محمد بن سلمان نے اسرائیل کے ایرانی سرزمین پر حملوں کی بھی مذمت کی اور عالمی برادری سے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے اسرائیل کو مزید جارحیت سے روکنے کا مطالبہ دہرایا۔
آپ کا تبصرہ