مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میزائل کے اسرائیلی حدود میں داخل ہونے کے بعد سائرن بجنے لگے جس کے بعد لوگ جان بچانے کے لیے زیرزمین بنکرز کی جانب بھاگ گئے۔
عبرانی ذرائع نے بتایا کہ تل ابیب، قدس، اشدود، بلماخیم ہوائی اڈے، غوش دان اور فلسطین کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں خطرے کی سائرن بج گئی ہے۔
عربی نیوز چینل اسکائی نیوز نے اسرائیلی فوج کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ یمن سے مقبوضہ فلسطین کی طرف میزائل حملہ کیا گیا ہے۔
کچھ ذرائع نے یمن سے مقبوضہ علاقوں کی طرف بیلسٹک میزائل حملہ کرنے کی تصاویر بھی شائع کی ہیں۔
آپ کا تبصرہ