مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے دو جوان گذشتہ رات ملک کی سلامتی کے دفاع کے لیے جارح صیہونی حکومت کے میزائلوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔
ایرانی فضائیہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کی وارننگ کے باوجود ناجائز صیہونی حکومت نے آج صبح تہران، خوزستان اور ایلام کے صوبوں میں کئی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا۔
ایرانی فضائیہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے حملے کا ملک کے فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے مقابلہ کیا، تاہم اس جارحانہ کارروائی سے متعدد مقامات کو محدود نقصان پہنچا ہے۔
آپ کا تبصرہ