مہر خبررساں ایجنسی نے لبنانی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونیوں کے نام ایک اور دھمکی آمیز پیغام جاری کیا ہے۔
پیغام میں مقبوضہ علاقوں پر قابض فورسز اور صہیونیوں کے خلاف مزید حملوں کی دھمکی دی گئی ہے۔
پیغام کے بعد حزب اللہ نے اپنے حملوں میں مزید شدت لائی ہے۔ عبرانی میڈیا کے مطابق الجلیل اور دیگر شہروں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔
حزب اللہ کے حملوں کے بعد سرحدی علاقوں سے دو لاکھ سے زائد صہیونی دوسرے علاقوں کی طرف ہجرت کرچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ