مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے آج صبح اسرائیل پر میزائل حملہ کردیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج علی الصبح وعدہ صادق 3 آپریشن کے آٹھویں مرحلے کے دوران سپاہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ نے صہیونی حکومت کے خلاف ایک انتہائی اہم اور مؤثر کارروائی کی ہے۔
بیان کے مطابق اس آپریشن میں تل ابیب میں موجود صہیونی فوج کے انٹیلی جنس مرکز "آمان" اور موساد کے مرکزی دفتر کو نشانہ بنایا گیا جو تخریبی اور دہشتگردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کا مرکز تھا۔
سپاہ پاسداران نے کہا ہے کہ یہ کاروائی انتہائی جدید اور پیچیدہ صہیونی دفاعی نظاموں کے باوجود کامیابی سے مکمل کی گئی اور اس وقت موساد کا مرکز شعلوں کی لپیٹ میں ہے۔
آپ کا تبصرہ