مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب نے صہیونی حکومت کے خلاف جوابی حملے کے بعد جاری بیان میں کہا ہے کہ آج صبح غاصب، سفاک اور طفل کش صہیونی دہشتگرد حکومت کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے بعض علاقوں پر تجاوز اور جارحیت کے نتیجے میں کئی سینیئر عسکری کمانڈرز، ممتاز سائنسدانوں اور نہتے شہریوں بالخصوص مظلوم بچے شہید ہوگئے۔
اس جارحانہ اقدام کے بعد سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے خداوند متعال کی نصرت، رہبر معظم انقلاب اسلامی مدظلہ العالی کی مدبرانہ رہنمائی، اور ملتِ شریف ایران کی یکجہت حمایت کے سائے میں، اس مجرمانہ اقدام کا فیصلہ کن جواب دیتے ہوئے "وعدۂ صادق 3" کے عنوان سے ایک ہمہ گیر آپریشن کا آغاز کر دیا۔
یہ کارروائی شب عید سعید غدیر کے با برکت لمحات میں، "یا علی بن ابی طالبؑ" کے مقدس رمز کے ساتھ شروع کی گئی، جس میں مقبوضہ فلسطین میں صہیونی رژیم کے درجنوں اہم اہداف، فوجی مراکز اور ہوائی اڈے انتہائی درست نشانے پر حملے کی زد میں آئے۔
سپاہ پاسداران کی جانب سے مزید تفصیلات ایک آئندہ اعلامیے میں ملتِ عزیز ایران کو فراہم کی جائیں گی۔
آپ کا تبصرہ