2 اکتوبر، 2025، 2:01 PM

نئی جارحیت کی صورت میں وعدہ صادق3 سے بھی زیادہ مہلک جواب دیا جائے گا، سپاہ پاسداران انقلاب

نئی جارحیت کی صورت میں وعدہ صادق3 سے بھی زیادہ مہلک جواب دیا جائے گا، سپاہ پاسداران انقلاب

سپاہ پاسداران انقلاب نے انتباہ کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی نئی مہم جوئی کی صورت میں دشمن کو پشیمان کن جواب دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب نے "وعدہ صادق2" آپریشن کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر دشمن نے دوبارہ کوئی جارحیت کی تو اسے پہلے سے کہیں زیادہ سخت، دقیق اور مہلک ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "وعدہ صادق2" آپریشن صرف ایک فوجی کارروائی نہیں بلکہ دشمن کو سبق سکھانے کا ایک واضح پیغام تھا۔

سپاہ پاسداران انقلاب نے کہا کہ صہیونی حکومت عالمی برادری کی خاموشی کا فائدہ اٹھا کر مسلسل جرائم کا ارتکاب کررہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دھمکیوں کا دور ختم ہوچکا ہے۔ اب ہر نئی غلطی اور ممکنہ حملہ جعلی صہیونی حکومت کو تباہی کے دہانے تک لے جائے گا۔

News ID 1935714

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha