17 مارچ، 2026، 11:32 PM

صہیونی کابینہ کے سینئر رکن کو ہلاک کردیا، سپاہ پاسداران انقلاب

صہیونی کابینہ کے سینئر رکن کو ہلاک کردیا، سپاہ پاسداران انقلاب

سپاہ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ ایرانی اسپیشل فورسز نے خفیہ کارروائی کے ذریعے اسرائیلی کابینۂ سلامتی کا سینئر رکن ہلاک کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ خصوصی آپریشن میں اہم عہدیدار ہلاک ہوگیا ہے۔

سپاہ پاسداران نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی انٹیلیجنس اور اسپیشل آپریشن فورسز نے ایک خفیہ اور ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران اسرائیل کی سلامتی کابینہ کے ایک سینئر رکن کو سرزمین مقبوضہ کے اندر ہلاک کردیا ہے۔  

بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہدف کی شناخت تصدیق شدہ اور کارروائی کامیاب قرار دی گئی ہے، تاہم تاحال ہلاک ہونے والے شخص کا نام یا جائے وقوعہ ظاہر نہیں کیا۔

ایرانی یا اسرائیلی حکام کی جانب سے اس پر سرکاری بیان ابھی تک جاری نہیں ہوا ہے۔

News ID 1938555

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha