19 اگست، 2026، 6:03 PM

شہری اہداف پر حملوں کے معاملے میں مغرب کا رویہ دوہرا ہے، ایرانی سفیر

شہری اہداف پر حملوں کے معاملے میں مغرب کا رویہ دوہرا ہے، ایرانی سفیر

ماسکو میں ایران کے سفیر کاظم جلالی نے کہا ہے کہ شہری اہداف پر حملوں کے معاملے میں مغربی ممالک کا ردِعمل سیاسی اور انتخابی نوعیت کا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی خبر رساں ادارے ریانووستی سے گفتگو کرتے ہوئے جلالی نے بحیرۂ کیسپین میں ایک ایرانی تجارتی جہاز پر یوکرینی حملے کو دہشتگردانہ کارروائی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایرانی پرچم بردار شہری جہاز تھا، جس پر تجارتی سامان لدا ہوا تھا۔ حملے میں ایک شخص جانبحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

ایرانی سفیر کے مطابق یوکرین کے قائم مقام وزیر خارجہ آندری سیبیہا نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران اس واقعے پر معذرت کی ہے۔

جلالی کا کہنا تھا کہ یوکرین کو اس حملے سے ہونے والے تمام نقصانات کا ازالہ کرنا چاہیے، جبکہ یورپی اور امریکی اتحادیوں کو بھی چاہیے کہ وہ یوکرین کے اقدامات کی ذمہ داری قبول کریں اور اسے جواب دہ بنانے میں کردار ادا کریں۔

ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ مغربی ممالک شہری اہداف پر حملوں کے معاملے میں دوہرے معیار کا مظاہرہ کرتے ہیں اور مختلف واقعات پر ان کا ردعمل سیاسی مفادات کے مطابق تبدیل ہوتا ہے۔

News ID 1940763

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha