مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے وعده صادق 3 آپریشن کے آغاز سے اب تک 550 ڈرون حملے انجام دیے ہیں۔ آج بھی مسلسل وقفے کے بغیر مقبوضہ علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں میں صہیونی دفاعی نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ باخبر ذریعے نے ایرانی کی جوابی کاروائی کے حوالے سے بتایا کہ آج ایران نے بیتالمقدس کے اطراف میں خصوصی ڈرون نفوذی کارروائی کی اور اس میں مخصوص اہداف کو کامیابی کے نشانہ بنایا۔
ذریعے کے مطابق اس حملے میں، ایران کے ریڈار سے بچ نکلنے والے ڈرونز کے ذریعے اسرائیل کا ایک طویل فاصلے تک مار کرنے والا دفاعی نظام مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔
ہفتے کی شب بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کی تباہی کے مناظر دکھائے گئے تھے جو کافی توجہ کا مرکز بنی۔
آپ کا تبصرہ