مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور چین نے رہائش اور شہری ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ایران کی وزیر برائے سڑک و شہری ترقی فرزانہ صادق نے چین کے وزیر برائے رہائش و دیہی ترقی نی ہونگ سے ملاقات میں مشترکہ روڈ میپ اور عملی منصوبہ تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ایرانی وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان رہائش اور تعمیرات کے شعبے میں نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے مسلسل دو طرفہ اجلاس ضروری ہیں تاکہ تعلقات کو فروغ دیا جاسکے اور مشترکہ منصوبے آگے بڑھ سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ چین ٹرانسپورٹ اور رہائشی تعمیرات کے شعبے میں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شمار ہوتا ہے، ایران چین کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
ملاقات میں فریقین نے ماحولیاتی موافق تعمیرات، عمارتوں میں توانائی کے بہتر استعمال، اسمارٹ ہومز اور پائیدار ترقی سے متعلق چینی تجربات کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا۔
آپ کا تبصرہ