پاکستان کی ایران سے مزید بجلی فراہم کرنے کی درخواست

پاکستان کی ترقی اور منصوبہ بندی کے وزیر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سے ملاقات میں پاکستان کے صوبہ بلوچستان کو مزید بجلی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور منصوبہ بندی کے وزیراحسن اقبال  نے اسلام آباد میں  اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرمحمد علی حسینی  سے ملاقات میں پاکستان کے صوبہ بلوچستان کو مزید بجلی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ پاکستان نے ایران سے بلوچستان کو فراہم کی جانے والی موجودہ 104 میگاواٹ بجلی کے علاوہ 100 میگاواٹ بجلی مزید فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سید محمد علی حسینی نے اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے میں پاکستان کے وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا استقبال کیا۔

اجلاس میں ایران کے نائب وزیر خارجہ محمد سورخابی، پاکستان کے نائب وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی سید ظفر علی شاہ، پاک چین مشترکہ اقتصادی راہداری کے سربراہ اور وزارت توانائی اور سمندری امور کے بعض حکام نے بھی شرکت کی۔

دونوں فریقوں نے ایران پاکستان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون بالخصوص توانائی کے شعبے میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت اور پاک چین مشترکہ اقتصادی راہداری سمیت علاقائی ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔

پاکستان کے وزیر منصوبہ بندی نے توانائی کے شعبے بالخصوص پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقوں میں بجلی کی برآمد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے اسلام آباد حکومت کے عزم پر زور دیا۔

News Code 1911132

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =