مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی اخبار معاریو نے دعوی کیا ہے کہ دفاعی اندازوں کے مطابق صہیونی حکومت خطے کے کسی ایک محاذ پر نئی فوجی کارروائی شروع کرنے کے قریب ہے۔
اخبار کے مطابق صہیونی حکومت کے عسکری اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوج خطے کے کسی ایک محاذ پر فوجی کارروائی کرنے کے دہانے پر ہے۔ زیر غور ممکنہ منظرناموں میں باب المندب اور غزہ کی پٹی سے لے کر مغربی کنارے، شام میں قنیطرہ اور جنوبی لبنان تک مختلف محاذ شامل ہیں۔
معاریو نے مزید لکھا ہے کہ صہیونی حکومت نے فوج کو قریب الوقوع مختلف ممکنہ حالات سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاری کی سطح بڑھانے کا حکم دیا ہے۔
عبرانی اخبار کے مطابق تیاری بڑھانے کا یہ جائزہ اور حکم صہیونی فوجی اداروں کو دستیاب درست اور جامع اطلاعات کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ