مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خاتم الانبیا سینٹرل ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے کویت کے پانی میٹھا کرنے کے پلانٹ پر حملہ کیا اور اس واقعے کو جواز بنا کر اسلامی جمہوریہ ایران پر الزام عائد کرنے کی کوشش کی، جو اس کی پستی اور دشمنی کی واضح مثال ہے۔
ترجمان کے مطابق صہیونی قابض حکومت کی یہ کارروائی خطے میں فتنہ اور عدم استحکام پیدا کرنے کی ایک سازش ہے تاکہ ایران کو بدنام کیا جا سکے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے، ان کے اہلکار اور مفادات نیز صہیونی حکومت کے فوجی، سکیورٹی اور اقتصادی مراکز ایران کے ممکنہ اہداف رہیں گے۔
خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے مغربی ایشیا کے ممالک پر زور دیا کہ وہ امریکہ اور صہیونی قوتوں کی فتنہ انگیزی سے ہوشیار رہیں اور خطے میں امریکی فوج اور غاصب صہیونی عناصر کی موجودگی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔
آپ کا تبصرہ