6 اکتوبر، 2026، 6:31 PM

یمنی مسلح افواج کی نئی فتوحات؛ الصلو علاقے کو آزاد کروا لیا گیا

یمنی مسلح افواج کی نئی فتوحات؛ الصلو علاقے کو آزاد کروا لیا گیا

یمنی ذرائع نے یمن کی مسلح افواج کی نئی فتوحات اور صوبۂ تعز کے علاقے الصلو کو آزاد کروانے کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک یمنی فوجی ذرائع نے یمنی مسلح افواج کی نئی فتوحات کی اطلاع دی ہے۔

ایک فوجی ذرائع نے خبر رساں ایجنسی سبا کو بتایا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے صوبۂ تعز کے ضلع الصلو سے سعودی کرائے کے جنگجوؤں کو نکال باہر کیا ہے۔

اس سے قبل بھی ایک یمنی فوجی ذرائع نے تعز میں جبل مطران پر یمنی مسلح افواج کے کنٹرول حاصل کرنے کی اطلاع دی تھی۔

چند گھنٹے قبل، یمن کے ایک اعلیٰ سطحی فوجی عہدیدار نے المیادین سے گفتگو میں کہا تھا کہ یمنی مسلح افواج صوبۂ تعز کے 2 ہزار مربع کلومیٹر سے زائد رقبے کو آزاد کروانے اور سعودی دشمن سے وابستہ عناصر کو المعافر اور المواسط کے علاقوں سے نکالنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

News ID 1941921

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha