مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج کی جانب سے مختلف صوبوں میں سعودی عناصر پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق یمنی فوجی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے تعز کے علاقے رأسالعاره اور السقیا کے درمیان سعودی فوجیوں کے اجتماع کو 20 سے زائد حملوں کا نشانہ بنایا۔
ان حملوں کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک یا زخمی ہوئے جبکہ متعدد گاڑیوں کو بھی آگ لگ گئی۔
نام اور عہدہ ظاہر نہ کرنے والے یمنی فوجی ذریعے نے بتایا کہ حملوں میں زخمی ہونے والے بڑی تعداد میں افراد کو عدن اور لحج کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
انہوں نے دشمن ذرائع ابلاغ کی جانب سے مسلسل پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں کو ان کی ناکامی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ذرائع اپنے ناظرین کو فرضی کامیابیوں کی خبریں دے کر گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یمنی فوجی ذریعے نے زور دے کر کہا کہ یمنی مسلح افواج تعز صوبے کے اضلاع سے سعودی فوجیوں کے اجتماعات کو پیچھے دھکیلنے کی کارروائی میں اپنی کامیابیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ