22 نومبر، 2026، 10:17 AM

ایران؛ غاصب صیہونی حکومت سے وابستہ ایک میڈیا ایجنٹ گرفتار

ایران؛ غاصب صیہونی حکومت سے وابستہ ایک میڈیا ایجنٹ گرفتار

سپاہ فتح کہگیلویہ و بویراحمد کے انٹیلی جنس ادارے نے ایک ایسے شخص کی شناخت اور گرفتاری کی اطلاع دی ہے جو مخالف اور صیہونی میڈیا اداروں کے ساتھ صحافتی تعاون کر رہا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سپاہ فتح کہگیلویہ و بویر احمد کردستان کے انٹیلی جنس ادارے نے اس علاقے میں غاصب اسرائیلی حکومت سے وابستہ ایک میڈیا ایجنٹ کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

سپاہ کے ضلع بویر احمد کے انٹیلی جنس ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، گرفتار شخص مخالف اور صیہونی میڈیا اداروں کے لیے مواد تیار کرنے اور ارسال کرنے میں سرگرم تھا اور دشمن کے میڈیا سے متعلق مقاصد کے لیے کام کر رہا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سپاہ کے انٹیلی جنس اہلکاروں نے دقیق اطلاعاتی نگرانی اور جائزے کے بعد اس شخص کی شناخت کی اور ایک منظم کارروائی کے دوران اسے گرفتار کر لیا۔

سپاہ فتح کہگیلویہ و بویراحمد کے انٹیلی جنس ادارے نے عوامی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کے خلاف کارروائی پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا کہ جو بھی ایران کے عوام کی سلامتی اور مفادات کو نشانہ بنائے گا، وہ جلد یا بدیر سکیورٹی فورسز کے اطلاعاتی جال میں پھنس جائے گا۔

بیان کے آخر میں دشمن کے میڈیا نیٹ ورکس سے وابستہ دیگر عناصر اور افراد کی مسلسل شناخت اور ان کے خلاف کارروائی جاری رکھنے سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔

News ID 1943043

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha