مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈیموکریٹک رہنما حکیم جیفریز نے کہا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ کو برطرف نہیں کیا تو ان کا مواخذہ کیا جانا چاہیے۔ پیٹ ہیگسیتھ نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے اور امریکہ کی قومی سلامتی کو کمزور کیا ہے۔ انہیں ہر صورت عہدے سے ہٹایا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے واضح طور پر کہا ہے کہ امریکی کانگریس کے نئے دور کے پہلے 100 دنوں میں مغربی کنارے کی صورتِ حال کے حوالے سے ہمارا سب سے فیصلہ کن اقدام آبادکاروں کے تشدد سے تحفظ اور اس کی روک تھام کے قانون کو آگے بڑھانا ہوگا۔ میرے خیال میں اس قانون کو ایوانِ نمائندگان کے ڈیموکریٹک ارکان کی جانب سے بھرپور حمایت حاصل ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مغربی کنارے اور غزہ، دونوں کی صورتِ حال میں بنیادی تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ غزہ میں فلسطینی شہریوں کو جس جانی نقصان، تباہی اور بربادی کا سامنا کرنا پڑا ہے، وہ ناقابلِ قبول، ناقابلِ برداشت اور ہماری اقدار کے منافی ہے۔ زمینی صورتِ حال میں تبدیلی آنا ضروری ہے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ ایران اب اس غیر دانشمندانہ اور مہنگی جنگ کے آغاز سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہے۔
آپ کا تبصرہ