مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے اعلان کیا ہے کہ فضائیہ کے فضائی دفاعی نظام نے خلیج فارس کے شمالی حصے میں بوشہر کے ساحل کے سامنے سمندری حدود میں دشمن کے ایک جاسوس ڈرون کو کامیابی سے تباہ کر دیا ہے۔
سپاہ پاسداران کے مطابق، فضائی دفاعی یونٹ کے اہلکاروں نے جدید اور جدید ترین فضائی دفاعی نظام کی مدد سے ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے جاسوس ڈرون کو بروقت نشانہ بنایا اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی حدود کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی ہرگز قابل قبول نہیں ہوگی۔
سپاہ پاسداران نے خبردار کیا ہے کہ دشمن کی جانب سے جاسوسی اور فوجی مقاصد کے لیے مختلف نوعیت کے آلات کے استعمال کی کوششوں کا سامنا ایرانی دفاعی اہلکار پوری چوکسی، تیاری اور بھرپور جواب کے ساتھ کریں گے۔
آپ کا تبصرہ