21 نومبر، 2026، 4:48 PM

جرمنی آمد پر سابق موساد کی گرفتاری کا مطالبہ

جرمنی آمد پر سابق موساد کی گرفتاری کا مطالبہ

ایک جرمن انسانی حقوق کی تنظیم نے سابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ کی جرمنی آمد پر ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برلن میں قائم یورپی مرکز برائے انسانی حقوق نے موساد کے سابق سربراہ ڈیوڈ بارنیا کے خلاف جرمنی کے وفاقی پراسیکیوٹر کے دفتر میں قانونی شکایت دائر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جرمنی پہنچنے پر انہیں گرفتار کیا جائے۔

یہ شکایت لبنان میں جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزامات کے تحت دائر کی گئی ہے۔ مذکورہ تنظیم نے زور دیا ہے کہ ڈیوڈ بارنیا کو آئندہ ہفتے کے لیے طے شدہ دورۂ جرمنی کے موقع پر گرفتار کیا جائے۔

اس مرکز کے ڈائریکٹرز میں سے ایک الیگزینڈر شوارتز نے کہا کہ جرمنی کو جنگی جرائم کے ارتکاب کے ملزم افراد کو اپنے ملک میں اظہار خیال کا موقع نہیں دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ یہ شکایت لبنان میں پیجرز میں دھماکوں کی دہشت گردانہ کارروائی کے حوالے سے دائر کی گئی ہے۔ یورپی مرکز برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں عام شہریوں، بچوں اور طبی عملے کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

News ID 1943018

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha