مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل سید مجید موسوی نے خرم آباد کے غیور اور بہادر عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی بلند حوصلگی اور بھرپور عوامی موجودگی نے دنیا بھر میں ایک باشعور، فہمیدہ اور بااصالت قوم کی شاندار تصویر پیش کی ہے، جس سے دشمن حیران و پریشان اور دوستوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی طاقت اور استقامت تاریخ ساز بن چکی ہے اور اس نے ایران کی عزت و سربلندی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس مقدس اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھیں، کیونکہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے فتح قریب ہے۔
جنرل سید مجید موسوی نے مزید کہا کہ سپاہ پاسداران کی فضائیہ کے اہلکار بھی اپنی سربلند قوم پر جان نچھاور کرنے کے لیے تیار ہیں اور ولی امر مسلمین حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں فتح و کامیابی تک عوام کے محافظ رہیں گے۔
آپ کا تبصرہ