مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انصار اللہ کے اعلی رہنما محمد الفرح نے سعودی عرب کی جانب سے یمن پر مسلسل حملوں کے تناظر میں کہا ہے کہ بندر جدہ کا انجام بندرگاہ ایلات سے بہتر نہیں ہوگا۔ یمن کی کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں ایلات کی بندرگاہ دو سال تک بند رہی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یمن اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان فاصلہ، یمن اور سعودی عرب کی بندرگاہوں، بالخصوص بندر جدہ، کے درمیان فاصلے سے کہیں زیادہ ہے۔
محمد الفرح نے خبردار کیا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ سعودی عرب کے اندرون ملک واقع بندرگاہیں یمن کے حملوں سے محفوظ ہیں، انہیں بندرگاہ ایلات کے انجام کو سامنے رکھتے ہوئے اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمن پر حملوں کے نئے سلسلے میں جان بوجھ کر اس ملک کے شہری علاقوں اور بنیادی ڈھانچے، بالخصوص بندرگاہوں، تیل و گیس کی تنصیبات اور پیداواری کارخانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یمن کی مسلح افواج نے بھی ان حملوں کا جوابی ردعمل دینے کا اعلان کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ