21 نومبر، 2026، 11:06 PM

میدانِ جنگ کا تعین ہم خود کریں گے، جنرل موسوی

میدانِ جنگ کا تعین ہم خود کریں گے، جنرل موسوی

سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی نے سپاہِ پاسداران کے نئے میزائل شہر کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دشمن کے ساتھ جنگ میں اس فورس کی صلاحیتوں کا ذکر کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی نے سپاہِ پاسداران کے نئے میزائل شہر کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دشمن کے ساتھ جنگ میں اس فورس کی صلاحیتوں کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ سپاہِ پاسداران کی فضائیہ ہر وقت رہبرِ اعلیٰ اور سپاہ کی کمان کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے۔

سردار موسوی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں جنگوں کے درمیانی عرصے میں ہماری صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ہماری جنگی تنظیم میں ایسی حیران کن اور مؤثر مصنوعات اور صلاحیتیں تیار ہوئی ہیں جو دشمن کو مرعوب کرنے اور اسے تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

سپاہِ پاسداران کی فضائیہ کے کمانڈر نے مزید کہا کہ طاقت کے استعمال اور خطرات کا مقابلہ کرنے میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ میدان ایران کے اختیار میں ہے اور جنگ کا میدان ہم خود متعین کریں گے۔

News ID 1943026

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha