6 اکتوبر، 2026، 2:45 PM

تیل کا بحران، امریکی شہریوں کو ٹیکس سے مستثنی ڈیزل استعمال کرنے کی اجازت

تیل کا بحران، امریکی شہریوں کو ٹیکس سے مستثنی ڈیزل استعمال کرنے کی اجازت

ایران کے خلاف جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث امریکہ میں ڈیزل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے بعد ٹرمپ نے شہریوں کو زرعی مشینری کے لیے استعمال ہونے والا ٹیکس فری سرخ ڈیزل خریدنے اور استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں ایران کے خلاف جنگ کے باعث ڈیزل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے تمام شہریوں کو ٹیکس سے مستثنی سرخ ڈیزل استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرکے تمام امریکی شہریوں کو سرخ رنگ کا ڈیزل استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔ یہ ڈیزل ٹیکس سے مستثنیٰ ہوتا ہے اور عام طور پر زرعی مشینری میں استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ اقدام ایران کے خلاف جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث ایندھن، بالخصوص ڈیزل کی قیمتوں میں شدید اضافے کے بعد سامنے آیا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکہ میں وسط مدتی انتخابات میں چند ہفتے باقی ہیں۔

اس سے قبل سرخ ڈیزل کے استعمال کی اجازت صرف ہموار راستوں سے باہر مخصوص مقاصد کے لیے تھی، جبکہ اس کی خریداری ٹیکس سے مستثنیٰ تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران امریکہ میں ڈیزل کی قیمت فی گیلن 6 ڈالر کی غیر معمولی سطح سے تجاوز کر چکی ہے۔

News ID 1941911

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha