6 اکتوبر، 2026، 3:08 PM

نئے ہتھیار مناسب وقت پر منظرعام پر لائے جائیں گے، ترجمان ایرانی آرمی

نئے ہتھیار مناسب وقت پر منظرعام پر لائے جائیں گے، ترجمان ایرانی آرمی

ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ میزائلوں اور ڈرونز سمیت نئے دفاعی و جارحانہ سازوسامان کا بڑا ذخیرہ مسلح افواج کے پاس موجود ہے اور وقت آنے پر سامنے لایا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران کی فوج کے پاس میزائلوں اور ڈرونز سمیت نئے دفاعی اور جارحانہ ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان میں مسلط کی گئی جنگ کے دوران نئے دفاعی اور جارحانہ ہتھیاروں کی روزانہ کی بنیاد پر تیاری جاری رہی اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

ایرانی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ اس سازوسامان کی ایک بڑی مقدار اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے زیر استعمال اور ان کے پاس موجود ہے۔

بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے کہا کہ نئے دفاعی اور جارحانہ ہتھیاروں کو مناسب وقت پر منظرعام پر لایا جائے گا۔

News ID 1941909

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha