مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمہوریہ آرمینیا کے وزیرِ خارجہ آرارات میرزویان ایک سفارتی وفد کی سربراہی میں تہران پہنچے ہیں؛ جہاں انہوں نے ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
اس ملاقات میں تہران اور ایروان کے تعلقات پر گفتگو اور تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے بڑھتے ہوئے عمل کا جائزہ لیا اور ایران اور آرمینیا کے تعلقات کو فروغ دینے اور مزید گہرا کرنے کے عزم پر زور دیا۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے ایران اور آرمینیا کی دونوں اقوام کے درمیان دیرینہ اور پائیدار تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ہمسایہ ممالک، بالخصوص قفقاز اور وسطی ایشیا کے خطے میں تعلقات کو وسعت دینے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آرمینیا کے ساتھ دوستانہ اور مسلسل بڑھتے ہوئے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور قفقاز اور وسطی ایشیا کے ممالک کے ساتھ روابط اور تعلقات کو روز بروز مضبوط بنانا پورے خطے کے ممالک کے لیے سلامتی اور امن کی ضمانت اور خطے کی اقوام کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ سمجھتا ہے۔
آرمینیا کے وزیرِ خارجہ نے تہران کے دورے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایران اور آرمینیا کے تعلقات کی تزویراتی نوعیت اور ایران کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے کے حوالے سے ایروان کے عزم اور مسلسل دلچسپی پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ ایران اور آرمینیا کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔
ایران_آرمینیا کے وزرائے خارجہ نے اس ملاقات میں اقتصادی، سیاسی، تجارتی، نقل و حمل اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔
اس ملاقات میں قفقاز اور جنوبی و مغربی ایشیاء کے خطے میں ہونے والی پیش رفت پر بھی گفتگو اور تبادلۂ خیال کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ