27 اکتوبر، 2025، 8:28 PM

ایران کا خطے میں دواسازی اور سائنسی تعاون کو فروغ دینے پر زور

ایران کا خطے میں دواسازی اور سائنسی تعاون کو فروغ دینے پر زور

ایرانی وزیر صحت نے ریاض میں عالمی صحت نمائش سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی دواسازی کے شعبے میں کامیابیوں اور سعودی عرب کے ساتھ اشتراک کی خواہش کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر صحت محمد رضا ظفرقندی نے سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقدہ 8ویں عالمی صحت نمائش سے خطاب کرتے ہوئے خطے میں سائنسی اور دواسازی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر صحت نے ایرانی دواسازی کمپنیوں کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج ایران خطے کے مضبوط اور جدید ترین دواساز ممالک میں شمار ہوتا ہے، جو عام ادویات سے لے کر بایوٹیکنالوجی اور بایو سملر مصنوعات تک ملکی ضروریات کا بڑا حصہ خود پیدا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی طبی صنعت کی نمایاں خصوصیات میں پیداواری صلاحیت، سیل تھراپی اور بایوفارما میں جدت، ماہر انسانی وسائل اور بین الاقوامی معیار پر پورا اترنے والی ادویات کی کم لاگت پر فراہمی شامل ہیں۔

ظفرقندی نے کہا کہ ایران صحت کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے اور اس میدان میں تعمیری تعاون کا خیرمقدم کرتا ہے، جس کے لیے مناسب انفراسٹرکچر اور وسیع مارکیٹ دستیاب ہے۔

وزیر صحت نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان سائنسی اور سرمایہ کاری کے اشتراک پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آئیے دونوں ممالک کی سائنسی قوت، سرمایہ اور وژن کو یکجا کریں تاکہ صحت کے شعبے میں ایک علاقائی طاقت تشکیل دی جاسکے اور اپنی اقوام کے لیے صحت مند مستقبل کی بنیاد رکھی جاسکے۔

News ID 1936155

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha