24 جنوری، 2025، 7:39 PM

مائیکروسافٹ نے غزہ جنگ میں صہیونی فوج کی حمایت کی، برطانوی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

مائیکروسافٹ نے غزہ جنگ میں صہیونی فوج کی حمایت کی، برطانوی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

برطانوی روزنامہ گارڈین کی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ مائیکروسافٹ نے صیہونی حکومت کی فوجی کارروائیوں کی بھرپور حمایت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، برطانوی اخبار گارڈین نے انکشاف کیا ہے کہ مائیکرو سافٹ نے غزہ جنگ میں صہیونی رژیم کی فوجی کارروائیوں کی بھرپور حمایت کی۔

گارڈین کو ملنے والی دستاویزات مائیکروسافٹ کے صیہونی حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو ثابت کرتی ہیں جن میں جدید کلاؤڈ ٹیکنالوجیز اور مصنوعی ذہانت کا استعمال شامل ہے۔

 اس تعاون میں صیہونی فوج کی جانب سے مائیکروسافٹ کے فراہم کردہ Azure کلاؤڈ پلیٹ فارم کا استعمال بھی شامل ہے۔ یہ پلیٹ فارم نہ صرف انٹرپرائز کی سطح پر ڈیٹا اسٹوریج اور انفارمیشن مینجمنٹ کے لیے استعمال ہوتا ہے بلکہ اس نے مصنوعی ذہانت کے تجزیات میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

صیہونی فوج کو یہ ٹیکنالوجی فراہم کر کے، مائیکروسافٹ نے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے اور مختصر وقت کے اندر فوجی اہداف کی نشاندہی کرنے کے عمل کو ممکن بنایا۔ یہ تعاون زیادہ تر اسرائیلی فوج کے مختلف حصوں بشمول فضائیہ، بحریہ، اور انٹیلی جنس برانچ کو حاصل رہا ہے۔

 اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مائیکروسافٹ اور صیہونی فوج کے درمیان تکنیکی تعاون صرف انتظامی شعبوں تک محدود نہیں ہے بلکہ حساس اور آپریشنل شعبوں کو بھی شامل ہے۔
 

News ID 1929816

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha