مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور بیلاروس نے فضائی دفاع کے شعبے میں باہمی تعاون اور تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد اس وقت بیلاروس کے دورے پر ہے۔ دورے کے آغاز پر بیلاروس کی فضائیہ کے سربراہ آندرے لوکیانوویچ اور ایرانی فضائیہ کے سربراہ حمید واحدی کے درمیان ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور فضائیہ و فضائی دفاع کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے امکانات پر گفتگو کی۔
ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور اور مستقبل میں تعاون کے نئے راستوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
آپ کا تبصرہ