23 اکتوبر، 2025، 10:33 PM

عالمی فیصلوں پر امریکی اور یورپی بالادستی کا دور ختم ہوچکا، قالیباف

عالمی فیصلوں پر امریکی اور یورپی بالادستی کا دور ختم ہوچکا، قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ اسنیپ بیک کی ناکامی نے کثیرالجہتی نظام کے رواج اور مغربی بالادستی کے زوال کو نمایاں کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکہ اور تین یورپی ممالک کی جانب سے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کی ناکام کوشش کو عالمی نظام میں تبدیلی کی واضح علامت قرار دیا ہے جو اب یکطرفہ فیصلوں پر مبنی نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ ایران، جو تاریخی پس منظر اور منفرد جغرافیائی حیثیت رکھتا ہے، چین اور روس جیسے اسٹریٹجک شراکت داروں کے ساتھ علاقائی و عالمی سطح پر کثیرالجہتی تعاون کا محور بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا تعاون نہ صرف اقتصادی اور تکنیکی روابط کو مضبوط کرتا ہے بلکہ یکطرفہ فیصلوں اور عالمی بالادستی کے ڈھانچوں کے خلاف مزاحمت کو بھی معنی بخشتا ہے۔

قالیباف نے امریکی تجارتی پالیسیوں اور ٹیرف کے کھیل کو اس تبدیلی کی واضح مثال قرار دیا، جن کا مقصد عالمی معیشت پر اپنی مرضی مسلط کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا کے ممالک اس اجارہ داری کو قبول نہیں کرتے۔ امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے اسنیپ بیک میکانزم کو غیر قانونی طور پر فعال کرنے کی ناکامی، اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے دو مستقل ارکان روس اور چین کی کھلی مخالفت، اس نئے عالمی نظام کی علامت ہے۔ ایک ایسا نظام جس کے فیصلے اب کسی ایک دارالحکومت میں نہیں لکھے جاتے۔

News ID 1936093

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha