25 اکتوبر، 2025، 11:19 AM

اقوام متحدہ کی ساکھ خطرے میں، سلامتی کونسل کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، ایران

اقوام متحدہ کی ساکھ خطرے میں، سلامتی کونسل کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، ایران

ایرانی مندوب نے اسرائیلی جارحیت اور یورپی ممالک کی جانب سے اقوام متحدہ کے غلط استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کا منشور سنگین خطرات سے دوچار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا منشور اس وقت سنگین خطرے سے دوچار ہے۔ جارحیت پر مسلسل خاموشی اور اقوام متحدہ کے نظام کا سیاسی استعمال اس کے اصولوں کو کمزور کیا جارہا ہے۔

ایروانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 13 جون 2025 کو اسرائیل نے امریکہ کی براہ راست حمایت سے ایران پر ایک وسیع اور بلاجواز جنگ مسلط کی، جو اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ سلامتی کونسل کی خاموشی اور عدم کارروائی نے جارح قوتوں کو مزید جرات دی اور اقوام متحدہ کے بنیادی اصولوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

یورپی ٹرائیکا کی طرف سے جوہری معاہدے کے حوالے سے اقدامات پر انہوں نے کہا کہ ان ممالک نے امریکہ کے دباؤ میں آ کر قرارداد 2231 کے تحت اسنیپ بیک میکانزم کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کی، جو نہ صرف غیر قانونی تھی بلکہ اقوام متحدہ کے طے شدہ طریقہ کار اور معاہدے کی روح کے بھی خلاف تھی۔ اس اقدام کو سلامتی کونسل کے کئی ارکان، بشمول دو مستقل ارکان، اور غیر وابستہ تحریک کے 121 ممالک نے مسترد کر دیا ہے۔

ایرانی مندوب نے کہا کہ اقوام متحدہ پر اعتماد کی کمی اس کے اصولوں کی وجہ سے نہیں بلکہ ان اصولوں پر غیر جانبدارانہ اور مخلصانہ عمل نہ ہونے کی وجہ سے ہے۔ جب جارحیت کا ارتکاب کرنے والوں کو سزا نہ دی جائے اور یکطرفہ فیصلے، مکالمے اور کثیرالجہتی نظام کی جگہ لے لیں، تو اقوام متحدہ کا منشور اپنی معنویت کھو دیتا ہے اور سلامتی کونسل کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔

ایروانی نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو چاہیے کہ وہ اقوام متحدہ کے منشور کی بالادستی، مساوات، باہمی احترام اور قانون کی حکمرانی پر مبنی حقیقی کثیرالجہتی نظام کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کو اپنی بنیادی ذمہ داری غیر جانبداری اور مؤثر انداز میں ادا کرنی چاہیے تاکہ کوئی بھی طاقتور ملک اسے سیاسی یا یکطرفہ مقاصد کے لیے استعمال نہ کرسکے۔

News ID 1936111

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha