2 دسمبر، 2025، 11:18 PM

سنیپ بیک میکانزم کے بعد یورپ کا کردار عملی طور پر ختم ہوگیا، قالیباف

سنیپ بیک میکانزم کے بعد یورپ کا کردار عملی طور پر ختم ہوگیا، قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکی دباؤ میں آکر یورپی ممالک نے اسنیپ بیک فعال کرنے کے بعد خود کو ایران کے ایٹمی معاملے سے خود کو باہر کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے یورپی ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر امریکہ کے زیر اثر آکر امریکہ کے حکم پر ایران کے خلاف اسنیپ بیک فعال کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قالیباف نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپی خارجہ پالیسی آج تاریخ کی سب سے کمزور سطح پر پہنچ گئی ہے، جس کی وجہ غیر محتاط اور غلط فیصلے ہیں۔ ایران ایٹمی معاہدے کے معاملے میں امریکہ کے انخلا کے بعد یورپی ممالک نے امریکی دباؤ میں آکر اسنیپ بیک فعال کیا، جس کے نتیجے میں یورپ نے عملی طور پر ایران کے ایٹمی مسئلے میں اپنا کردار کھودیا اور کھیل سے باہر ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپ کا یوکرین بحران میں بھی کوئی آزاد کردار نہیں ہے اور اس کی سرگرمیاں امریکی ہتھیاروں کی خریداری کے لیے مالی تعاون اور امریکی مہنگی گیس خرید کر اپنے شہریوں کی ضروریات پوری کرنے تک محدود ہیں۔ ان دونوں غلط اسٹریٹجک فیصلوں کی وجہ سے یورپ علاقائی اور عالمی سطح پر اپنا اثر و رسوخ اور کردار کھوچکا ہے۔

News ID 1936868

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha