یورپی ممالک نے ایران کے خلاف دوبارہ پابندیوں کے امریکی اقدام کو رد کردیا

مشترکہ ایٹمی معاہدے میں شریک تین یورپی ممالک فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے ایران کے خلاف دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے امریکی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوگيا ہے اور اسے اسنیپ بیک سے استفادہ کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے یورپی یونین کی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں شریک تین یورپی ممالک فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے ایران کے خلاف دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے امریکی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوگيا ہے اور اسے اسنیپ بیک  سے استفادہ کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔

تینوں یورپی ممالک نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے خۂاف امریکی اقدام کو غیر قانونی  اور ناجائز قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوگیا ہے اور سکیورٹی وکنسل کی قرارداد 2231 کی شق 11 کے تحت امریکہ کا اقدام غیر قانونی ہے۔ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں شامل تینوں ممالک نے کل رات سکیورٹی کونسل کے نام اپنے خط میں لکھا تھا کہ وہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے پابند ہیں اور مشترکہ ایٹمی معاہدے کم کمزور بنانے کے کسی بھی اقدام کے خلاف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ ادھر چین اور روس نے بھی اسنیپ بیک کے امریکی اقدام کو غیر قانونی قراردیتے ہوئےمسترد کردیا ہے۔

News Code 1903045

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =