19 اگست، 2025، 11:01 AM

سنیپ بیک میکانزم فعال ہونے کی صورت میں ایران کے پاس متعدد جوابی آپشنز موجود ہیں، رکن پارلیمنٹ

سنیپ بیک میکانزم فعال ہونے کی صورت میں ایران کے پاس متعدد جوابی آپشنز موجود ہیں، رکن پارلیمنٹ

ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ سنیپ بیک میکانزم فعال ہونے کے ردعمل میں ایران این پی ٹی سے علیحدہ ہوسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے روابط خارجی کے سربراہ عباس گلرو نے کہا ہے کہ اگر یورپی ممالک سنیپ بیک میکانزم فعال کریں تو ایران کے پاس مختلف جوابی آپشنز موجود ہیں۔ ان میں سے ایک آپشن ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے علیحدگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میکانزم کے فعال ہونے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی چھ سابقہ قراردادیں دوبارہ بحال ہوجائیں گی، جس سے ایران کے خلاف تیل، بینکاری اور دفاعی شعبے میں نئی رکاوٹیں کھڑی ہوں گی۔ اس عمل سے ایران کے معاملات ہر ماہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں آسکتے ہیں، جو ملک کے لیے ایک بڑا سیاسی چیلنج ہوگا۔

گلرو نے کہا کہ ایران اب تک کئی پابندیوں کا سامنا کرچکا ہے۔ ایران عزت و وقار کے ساتھ مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے، لیکن اگر سنیپ بیک میکانزم فعال ہوا تو سخت ردعمل کے طور پر مختلف آپشنز استعمال پر غور کرسکتا ہے جن میں سے ایک این پی ٹی سے علیحدگی بھی ہے۔

News ID 1934901

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha