مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسرائیل کی جانب سے شام پر کی گئی جارحیت سے متعلق یورپی یونین کے جانبدارانہ اور منافقانہ مؤقف پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، اسماعیل بقائی نے یورپی یونین کی خارجہ سروس کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین نے اسرائیل کی واضح اور ننگی جارحیت کو صرف تناؤ میں اضافہ کہہ کر حقیقت کو مسخ کیا ہے اور اس طرح اخلاقی اصولوں کی محض ظاہری پاسداری بھی ترک کر دی ہے۔
ترجمان نے زور دے کر کہا کہ ایران نے ہمیشہ جارحیت اور قانون شکنی کے خلاف ڈٹ کر مزاحمت کی ہے۔ ہم یورپی یونین کی دوغلی پالیسیوں اور جانبدارانہ رویے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ کی طرح شامی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی قومی خودمختاری اور ارضی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ