29 نومبر، 2025، 9:51 AM

ایرانی وزیرِ خارجہ کا یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف سے ٹیلیفونک رابطہ

ایرانی وزیرِ خارجہ کا یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف سے ٹیلیفونک رابطہ

ایرانی وزیرِ خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف نے ٹیلیفونک گفتگو میں فلسطین و لبنان میں صہیونی جرائم اور ایرانی جوہری مسئلے پر تبادلۂ خیال کیا۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرِ خارجہ نے جمعہ کے روز یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں مغربی ایشیا کے خطے، بالخصوص مقبوضہ فلسطین اور لبنان میں صہیونی حکومت کے جاری جرائم اور جارحیت کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری کی ذمہ داری پر زور دیا کہ وہ اس حکومت کے جرائم کا خاتمہ کرے۔  

ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی جوہری مسئلہ بھی زیرِ بحث آیا اور عارقچی نے اس حوالے سے ایران کے مؤقف کو واضح کیا۔  

دونوں فریقین نے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال کے لیے ایران اور یورپی فریقوں کے درمیان رابطوں اور مشاورت کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا۔

News ID 1936796

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha